افغانستان:سیکیورٹی فورسز کا آپریشن کلین اپ ،8طالبان ہلاک ، متعدد زخمی
افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کلین اپ کے نتیجے میں آٹھ طالبان ہلاک ، متعدد زخمی ہوگئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صوبہ ہلمند کے ضلع کاچاکی میں افغان سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کلین اپ کیا جس کے نتیجے میں آٹھ جنگجو ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ۔ آپریشن کے دوران افغان فورسز نے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی قبضہ میں لے لیا حکام کا کہنا ہے کہ اس آپریشن کے دوران جنگجوﺅں کے 35ٹھکانے بھی تباہ کئے گئے ہیں۔