میت دفنانے پر 1500روپے ٹیکس لگانے پر مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
میت دفنانے پر 1500روپے ٹیکس لگانے پر مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع۔قرارداد مسلم لیگ (ن) کے رکن ملک ظہیر اقبال کی جانب سے جمع کرائی گئی۔نئے پاکستان میں میت دفنانے پر بھی ٹیکس لگایا جا رہا ہے۔ لاہور میں میت دفنانے کیلئے 1500 روپے ٹیکس لگانے کی تجویز دی گئی ہے۔ قبرستان رات دو بجے بند کردیے جائیں گے۔ تاخیر سے تدفین پر 2ہزار فیس الگ سے دینا پڑے گی ۔ نابالغ میت پر ایک ہزار اور بالغ میت پر ڈیڑھ ہزار دینا ہونگے۔نئے پاکستان میں غریب کیلئے زندہ رہنا پہلے ہی مشکل تھااب غریب کے مرنے پر بھی ٹیکس لگایا جارہا ہے۔ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان حکومت کی جانب سے میت دفنانے پر ٹیکس لگانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ اس گھٹیااور شرمناک ٹیکس لگانے کی تجویز کو فی الفور واپس لیا جائے۔