مسلم لیگ ن نے پاکستان کو ایٹم بم،موٹرویز،سی پیک سمیت بجلی کے منصوبے دیے۔عظمی بخاری

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے پاکستان کو ایٹم بم،موٹرویز،سی پیک سمیت بجلی کے منصوبے دیے۔سلطنت عمرانیہ نے پاکستان کو غربت،مہنگائی،بے روزگاری اور تسلیاں دیں۔شہباز شریف نے دس سالوں میں تعلیم،صحت اور ڈویلپمنٹ کے شعبوں میں انقلابی اقدامات کیے۔40 نابالغوں اور ڈمی بزدار نے ہر شعبے کا بیڑہ غرق کردیا ہے۔عظمیٰ زاہد بخاری نے صمصام بخاری کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہابہت جلد ان نہلے دہلوں اور کٹھ پتلیوں سے ایک ایک پائی کا حساب لیں گے۔صمصام صاحب بے کاربزدار صوبہ نہیں چلاسکتے ان سے اوبر چلوالیں۔پاکستان کے عوام ان نالائقوں اور نا اہلوں کے ٹولے کے مزید متحمل نہیں ہوسکتے۔مریم نواز پوری قوم کی وکیل بن کر باہر نکلیں۔مریم نواز گلی گلی میں عوام کے حقوق سلب کرنے والوں کو بے نقاب کرینگی۔