حسین نواز کی تصویر لیک کرنیوالوں کیخلاف بھی کارروائی ہو گی؟۔مریم نواز
جج ارشد ملک کی ویڈیو بنانے والے مرکزی ملزم میاں طارق کی گرفتاری پر مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ حسین نواز کی تصویر لیک کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہو گی؟۔مریم نواز نے جج ارشد ملک کی ویڈیو بنانے والے مرکزی ملزم میاں طارق کی گرفتاری کے رد عمل میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کیا کہ اچھا ہوا مگر اس ویڈیو کو جج کو دکھا کر بلیک میل کرنے اور نواز شریف کو بیگناہ ہوتے ہوئے بھی زبردستی سزا دلوانے والوں کو بھی پکڑا جائے گا؟ ۔اس کے علاوہ انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں سوال اٹھایا کہ حسین نواز کی تصویر لیک کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہو گی؟۔