وزیراعظم آج مون سون شجرکاری مہم کاآغاز کریں گے
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج کہوٹہ میں موسم برسات کی شجر کاری مہم دوہزار بیس کا افتتاح کریںگے۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق جنگلات اورجنگلی حیات سے متعلق تمام سرگرمیوں میں محنت کشوں کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ دونوں شعبے کوروناوائرس کی وبا کے تناظرمیں پیدا ہونے والی صورتحال میں مقامی سطح پرروزگارکی فراہمی میں زیادہ مثبت کرداراداکریں گے۔