وزیراعلیٰ پنجاب کو ہٹانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں: سینیٹر شبلی فراز

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو ہٹانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کہیں نہیں جا رہے۔ ان کے جانے کی تمام قیاس آرائیاں بے بنیاد اور بد نیتی پر مبنی ہیں۔