احتساب سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر نیوالے ناکام ہوں گے۔ گورنر پنجاب

گورنر پنجاب چو ہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ احتساب سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر نیوالے ناکام ہوں گے، ہم اداروں میں اصلاحات لا رہے ہیں، میرٹ پر کام کر رہے ہیں۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے پارٹی اور بزنس کیمونٹی سمیت دیگر وفود نے ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر چوہدری سرور نے کہا کہ احتساب سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر نیوالے ناکام ہوں گے، احتجاج کی دھمکیوں سے کوئی خطرہ نہیں، الیکشن تو اپنے وقت پر ہی ہونا ہیں، سیاسی مخالفین صبر کے ساتھ 2023 کا انتظار کریں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی ذات نہیں ملک و قوم کو مضبوط اور خوشحال بنانے کیلئے کام کر رہے ہیں، ملکی ترقی اور خوشحالی یقینی بنانے کیلئے حکومت مشکل فیصلے کر رہی ہے۔چودھری سرور کا کہنا تھا ہم اداروں میں اصلاحات لا رہے ہیں، میرٹ پر کام کر رہے ہیں، ماضی کی من پسند تعیناتیوں کی وجہ سے ادارے تباہ ہوئے۔