مقبوضہ کشمیر میں کرونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 225 ہو گئی
مقبوضہ کشمیر میں کرونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 225تک پہنچ گئی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد12156 ہو گئی ہے ۔۔ اس دوران 10فوجی اہلکاروں اور 89سی آر پی ایف اہلکاروں سمیت مزید 490افراد کی رپورٹیں مثبت آ گئی ہیں ۔۔ ان میں 2507جموں جبکہ 9649افراد کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ 490 متاثرین میں سے سب سے زیادہ 259 سرینگر، 18بارہمولہ، 21 کولگام، 42 شوپیان، 6اننت ناگ، 3 کپوارہ، 32 پلوامہ،34بڈگام، 2بانڈی پورہ،11 گاندربل، 14جموں، 3ادھمپور، 2کٹھوعہ، 33 راجوری، 8سانبہ اور 2ڈوڈہ سے تعلق رکھتے ہیں۔490 فراد کی رپورٹیں مثبت آئیں جن میں سے89سی آر پی ایف اور 10فوجی اہلکاروں سمیت 182سکمز صورہ، 112سی ڈی جبکہ جے وی سی اسپتال بمنہ میں 51افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں، جن میں سے 35سرینگر اور 16کا تعلق شوپیان سے ہے۔ جموں صوبے کی مختلف لیبارٹریوں سے 150افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں ،