ایس پی محمدعاصم جسرانے پی پی آئی سی تھری سنٹر میں بطور آپریشن کمانڈر چارج سنبھالا
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی سنٹر میں ایس پی محمد عاصم جسرانے چارج سنبھال لیا۔چیف آپریٹنگ آفیسرپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی محمد کامران خان نے ایس پی عاصم جسرا کوخوش آمدید کہا۔ایس پی محمدعاصم جسرانے پی پی آئی سی تھری سنٹر میں بطور آپریشن کمانڈر چارج سنبھالا۔اس موقع پر آئی سی تھری سنٹر کے ڈی ایس پی کامران ظفرنے ایس پی عاصم جسرا کو سنٹرکے مختلف شعبہ جات بارے بریفنگ دی اور دورہ بھی کروایا۔پولیس کمیونیکیشن افسران سے خطاب کرتے ہوئے آپریشن کمانڈر محمد عاصم جسرا کا کہنا تھا کہ سیف سٹی ٹیم کا حصہ بننا میرے لیے باعث اعزاز ہے۔جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے جرائم میں کمی کی کوشش کا عمل جاری رہے گی۔ واضح رہے ایس پی محمد عاصم جسرا بطور ایس پی پولیس ٹریننگ کالج ملتان کام کرچکے ہیں *