ملک میں بجلی کی کوئی قلت نہیں .ترجمان وزارت توانائی

توانائی کی وزارت کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملک میں بجلی کی کوئی قلت نہیں ہے اور بائیس ہزار پانچ سو چھیاسٹھ میگاواٹ طلب کے مقابلے میں تئیس ہزار میگاواٹ بجلی دستیاب ہے۔ جمعہ کے روز ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بجلی کی تقسیم کار تمام کمپنیاں اپنی طلب کے مطابق قومی گرڈ اسٹیشنوں سے بجلی حاصل کررہی ہیں۔