پنجاب میں 20 کلو گرام آٹے کے تھیلے کی قیمت 860 روپے مقرر
حکومت پنجاب نے 20 کلو گرام آٹے کے تھیلے کی قیمت 860 روپے مقرر کی ہے مگر اس قیمت پر آٹا کی فراہمی دیوانے کا خواب بنتا جارہا ہے 860 روپے والا 20 کلو گرام آٹے کا تھیلا انتہائی ناقص گندم سے تیار کردہ ہے جو چند دن بعد ہی خراب ہوجاتا ہے اور اس میں کیڑے پڑنے کیساتھ ساتھ آٹے کی گانٹھیں بن جاتی ہیں جس کی وجہ سے لوگ اس آٹے کے تھیلے کو خریدنے سے کترانے لگے ہیں تاہم ہوٹل مالکان اس آٹے کی روٹی 8 روپے میں فروخت کررہے ہیں حکومت نے 860 روپے سے زائد آٹا فروخت کرنیوالوں کیخلاف کاروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر ذخیرہ کیا گیا آٹا اگر کہیں سے برآمد ہوا تو اسے تین سال قید یا ایک لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جاسکیں گی۔