شاہ محمود قریشی نے کورونا کو شکست دے دی
وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے کورونا کوشکست دے دی۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کورونا سے صحت یاب ہو کر دوبارہ ذمہ داریاں سنھبال لیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی3 جولائی کو کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے تاہم آج وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے کورونا کوشکست دے دی۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کورونا سے صحت یاب ہو کر دوبارہ ذمہ داریاں سنھبال لیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ میں خوش قسمت ہوں جو آج اپنے دفتر واپس آگیا ہوں۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 59 ہزار 999 تک جا پہنچی ہے، سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 10 ہزار 086 ہو گئی جبکہ پنجاب میں مریضوں کی تعداد 89ہزار 23 ہے،کے پی میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 31ہزار 486 ، بلوچستان 11ہزر 385،اسلام آباد 14ہزار454،آزاد جموں و کشمیر 1808 گلگت میں 1775 ہو گئی جبکہ ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 5475 ہو گئی۔ سندھ میں 1ہزار922 اور پنجاب میں 2ہزار59 اموات ہوچکی ہیں، خیبرپختونخوامیں 1124 اوراسلام آبادمیں 157 اموات ہوگئیں،بلوچستان 128 اورگلگت بلتستان 39 اموات جبکہ آزادکشمیرمیں کورونا سے اموات کی تعداد 46 ہوگئی۔