سبط مزمل کے کونسلر منتخب ہونے پر حاجی مزمل کو کمیونٹی راہنماؤں کی مبارکبادیں

پیرس ( صاحبزادہ عتیق سے )حاجی مزمل حسین کا شمار پئیریفیت شہر کے معروف کاروباری اور بارسوخ پاکستانیوں میں ہوتا ہے ، حاجی مزمل سیلف میڈ انسان ہیں ، درویش منش حاجی مزمل حسین کاروباری ہونے کے ساتھ ساتھ کمیونٹی کے سیاسی و فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں ، پئیریفیت میں پہلی ہاکستان مسجد کے قیام کی بنیاد کا سہرا بھی ان ہی کے سر جاتا ہے ، حاجی مزمل حسین کے بڑے بیٹے سبط مزمل جو کہ ایک کامیاب بزنس مین بھی ہیں نے نوجوانی سے ہی مقامی فرانسیسی سیاسی قیادت سے بہترین تعلقات استوار کئے اور پاکستانی قومی دنوں پر ہونے والی تقریبات میں مقامی مئیر اور دیگر سیاستدانوں کو ضرور دعوت دیتے ، اور پاکستانی مثبت امیج کو پروموٹ کرتے۔ اس سال بلدیاتی الیکشن میں سبط مزمل نے پئیری فیت شہر کے مئیر کی ٹیم کا حصہ بن کر بلدیاتی الیکشن میں حصہ لیا اور بھاری ووٹوں سے فتح حاصل کی ، پہلی بار سیاست میں عملی حصہ لینے والا سبط مزمل آج پئیریفیت کی کونسل میں کونسلر ہے اور پاکستانی کمیونٹی کے راہنماؤں سے مبارکبادیں وصول کررہا ہے۔حاجی مزمل اور سبط مزمل نے اپنے پیغام میں تمام پاکستانی کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا ہے۔