عید الاضحی کی تعطیلات میں اضافہ کردیا گیا
بلوچستان حکومت کی جانب سے عید الاضحی کی تعطیلات میں ایک دن کا اضافہ کردیا گیا، اب عید کی تعطیلات 20سے23جولائی تک ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستا ن حکومت نے عید کی تعطیلات میں اضافہ کردیا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا، جس میں کہا ہے کہ جمعیکوبھی عیدکی چھٹی ہوگی، عید کی تعطیلات 20سے23جولائی تک کردی گئی ہے۔ یاد رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے عیدالاضحی پر 3 چھٹیوں کا اعلان کیا گیا تھا،21،20 اور 22جولائی کو عید کی تعطیلات ہوں گی۔