کامیاب جوان پروگرام نوجوانوں کے ساتھ ساتھ بچوں کا مستقبل بھی سنوارنے لگا
کراچی:- کامیاب جوان پروگرام نوجوانوں کے ساتھ ساتھ بچوں کا مستقبل بھی سنوارنے لگا،کراچی کے نوجوان آصف علی کی ننھے بچوں کو کامیاب بنانے کی منفرد کاوش،کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے بچوں کیلئے پہلا انٹرپینورشپ اسکول کھول لیا،حکومت کی جانب سے بھی بھرپور مدد، بزنس آئیڈیا کیلئے فوری رقم فراہم کر دی۔کراچی کے نوجوان آصف علی نے کہا ہے کہ آج سے پہلے بچوں کو انٹرپینورشپ کی تعلیم دینے کا رجحان نہیں تھا، بچوں کو آغاز میں ہی ملازمت لینے والی نہیں دینے والی تربیت فراہم کر رہے ہیں،روایتی تعلیم کے ساتھ انٹرپینورشپ کی بنیادی معلومات فراہم کر رہے ہیں، یہ سوچ ملک کے مستقبل کیلئے ہے لیکن عملدرآمد کیلئے رقم نہیں تھی، کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے 1 مہینے میں 1 کروڑ روپے کی رقم مل گئی، مشن ہے کہ آئندہ 20 سال میں پاکستان کو ''جاب کریئٹرز'' مارکیٹ بنائیں گے۔ اس موقع پر سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار نے آصف علی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آصف علی کے زبردست بزنس آئیڈیا نے متاثر کیا ہے، عثمان ڈار نے کہا دنیا بھر میں ایسے آئیڈیاز کی ہی قیمت ہے،،خوشی ہے کہ نوجوانوں کے ساتھ ساتھ بچوں کا مستقبل سنوارنے کا موقع ملا،پاکستان میں انٹرپینیورشپ کی سوچ کو عام کرنا ہوگا، بچوں کو آغاز میں ہی اس کی تربیت کی فراہمی شاندار قدم ہے، اپنے بچوں کو بھی ایسی ہی تعلیم و تربیت دینے کا خواہشمند ہوں۔