پاک چین دوستی کے دشمنوں کو کسی قیمت پر معا ف نہیں کریں گے:- پاکستان کا چین سے وعدہ
وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ داسو بس حادثہ افسوسناک ہے،داسو بس حادثے میں کل 13 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں نو چینی باشندے بھی شامل ہیں۔ چین کو مکمل یقین دلا تے ہیں کہ پاک چین دوستی کے دشمنوں کو کسی قیمت پر معاف نہیں کریں گے۔ وزیراعظم نے وزارت داخلہ اور سکیورٹی ایجنسیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ پاکستان میں موجود چینی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ان کی سکیورٹی کو مزید سخت بنا یا جائے۔ وزیراعظم کے دورہ ازبکستان کو وزیرداخلہ نے کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ دورے کے دوران افغان صدر اشرف غنی سے بھی ملاقات ہوئی ہے اور پاکستان نے واضح کیا ہے کہ افغانستان میں امن سے پاکستان کا امن وابستہ ہے، ہمار افغانستا ن میں کوئی فیورٹ نہیں ہے ۔ جعلی پاسپورٹ کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جعلی پاسپورٹ تیار کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں، مزید پانچ ملزمان گرفتار کئے گئے ہیں جبکہ 19افسران کو شوکاز نوٹس جاری کردئیے گئے ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ کشمیر میں پی ٹی آئی کی حکومت قائم ہوگی، آزاد کشمیر میں انتخابات کے لئے رینجرز کے جوانوں کے تعینات کیا گیا ہے اگرآزاد کشمیر حکومت نے مطالبہ کیا تو مزید جوان تعینات کردیں گے