”عمران خان نے باغ میں نئی اے ٹی ایم ڈھونڈی ہے“
مریم نواز نے کہا ہے کہ جس کی جیب میں پیسہ ہو عمران خان وہاں جاتا ہے، عمران خان اے ٹی ایم کے علاقے سے انتخابی مہم کا آغاز کر رہے ہیں، شروعات باغ سے اس لیے کر رہے ہیں کیونکہ وہاں اے ٹی ایم ڈھونڈی ہے. آزاد کشمیر الیکشن 2021 کے سلسلے میں انتخابی مہم روز و شور سے جاری ہے، مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے میر پور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ نے تمام مخالف جماعتوں کی دوڑیں لگوا دیں۔الیکشن چوری کرنے کی کوشش کی تو کشمیری چھوڑیں گے نہیں. ان کا کہنا تھا کہ یہ 2018 ہے نہ وہ والی مسلم لیگ ن،ن لیگ کی الیکشن مہم مخالفین کو نظر آرہی ہے، ن لیگ نے تمام مخالف جماعتوں کی دوڑیں لگوا دیں، الیکشن چوری کرنے کی کوشش کی تو کشمیری چھوڑیں گے نہیں، اس بار آپ کا مقابلہ آزاد کشمیر کے شیروں سے ہے.