داسو واقعہ میں ملوث ملزموں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے: وزیر داخلہ شیخ رشید
اسلام آباد :وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے داسو واقعہ میں ملوث ملزموں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔شیخ رشید نے کہا واقعہ کی تحقیقات ہو رہی ہیں۔ 15 چینی انویسٹی گیٹرز بھی آئے ہیں۔ چین سے ہمارے تعلقات ہمالیہ سے بلند ہیں۔ چینی وزیر پبلک سکیورٹی سے بھی ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ وزیراعظم نے وزیر خارجہ کو کل چین جانے کی ہدایت کی ہے۔ جعلی شناختی کارڈ کے اجرا کے معاملے کی بھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ ان سی پیک کے دشمنوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔