افغان سفیر کی بیٹی کا مبینہ اغوا، وزیر اعظم کا ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر داخلہ کو 48 گھنٹوں میں ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔وزیراعظم نے شیخ رشید کو ہدایت کی کہ اغوا کاروں کو پکڑنے کیلئے تمام ذرائع بروئے کار لائیں۔ انہوں نے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ترجیحی بنیادوں پر واقعے کی تحقیقات کریں اور 48گھنٹوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار اور حقائق سامنے لائے جائیں۔ذرائع کے مطابق حکام 16جولائی کو افغان سفیر کی بیٹی کے ساتھ پیش واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔