پی ٹی آئی نے قومی اداروں کو بدنام کرنے کیلئے مذموم مہم چلائی، وزیر اعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے براہ راست عمران خان کے زیر نگرانی قومی اداروں کو بدنام کرنے کے لئے مذموم مہم چلائی جس سے پاکستان کی ساکھ متاثر ہوئی ہے۔انہوں نے آج(اتوار) ایک ٹویٹ میں کہا کہ عمران خان کی ہر تقریر سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ کسی بھی عوامی عہدے کے لئے نااہل ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان اقتدار کے لالچ میں میکیویلیان کے اصول سیاست پر عمل پیرا ہیں