ضمنی الیکشن پی پی 217 میں پی ٹی آئی کے زین حسین قریشی نے میدان مار لیا ہے
ضمنی الیکشن پی پی 217 میں پی ٹی آئی کے زین حسین قریشی نے میدان مار لیا ہے ۔ انہوں نے 46 ہزار 963 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی ۔ ان کے مدمقابل مسلم لیگ ن کے امیدوار سلمان نعیم نے چالیس ہزار 104 ووٹ حاصل کئے ۔ کامیابی کا اعلان ہوتے ہی پی ٹی آئی کے حلقوں میں جوش و خروش کی لہر دوڑ گئی اور زبردست انداز سے کھلاڑیوں نے بھنگڑے ڈالے اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا پی ٹی آئی کے کھلاڑیوں نے زین قریشی کو کندھوں پر اٹھا لیا اور ان پر پھولوں کی برسات کردی ۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کے حلقوں میں مایوسی کا راج رھا اور تمام رہنما خاموشی سے اپنے گھروں میں واپس چلے گئے ۔ اپنی کامیابی کے اعلان کے فوری بعد مخدوم زین حسین قریشی نے اپنی رہائش گاہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک میں یہ اعلان ہو گیا ہے کہ پی ٹی آئی ھی عوام کے دلوں میں راج کرتی ہے ہے ۔ عوام عمران خان پر اعتماد کرتی ہے ۔ صوبہ بھر میں اب بلے کا راج قائم ھو گیا ھے ۔ اب جلد ھی پنجاب میں صاف اور شفاف حکومت قائم ہوگی ۔ پی ٹی آئی نے جو بیانیہ عوام میں دیا اسے عوام نے قبول کیا ہے ۔ اب عوام کا راج ہوگا جلد ہی ہم اپنی حکومت قائم کرکے مایوسی کو ختم کریں گے۔ عمران خان کی پالیسیوں کو عوام نے پذیرائی بخشی ہے ۔ موجودہ حکومت نے قوم کو مایوس کیا ھے ۔ اسی لیے مسلم لیگ ن کو عوام نے برے طریقے سے مسترد کر دیا ہے ۔