مریم نواز نے ضمنی الیکشن کے نتائج کو تسلیم کرلیا
ن لیگ کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کو کھلے دل سے نتائج تسلیم کرنا چاہییں۔ عوام کے فیصلے کے سامنے سر جھکانا چاہیے۔ سیاست میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے۔ دل بڑا کرنا چاہیے۔ جہاں جہاں کمزوریاں ہیں، ان کی نشاندہی کر کے انھیں دور کرنے کے لیے محنت کرنی چاہیے۔ انشاءاللّہ خیر ہو گی۔ واضح رہے کہ پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات ہوئے، اب تک تحریک انصاف 2 سیٹیں جیت چکی ہے اور مزید 15 جیت جائے گی، اب تک کے نتائج کے مطابق ن لیگ کو دو سیٹیں ملیں گی،اور ایک آزاد امیدوار کے جیتنے کا امکان ہے، تحریک انصاف ڈی جی خان اور ملتان کی سیٹ جیت چکی ہے، دوسری جانب تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹریٹ میں جشن منایا جا رہا ہے مرکزی سیکریٹری جنرل اسد عمر سمیت دیگر قائدین موجود ہیں شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میں تو13سے 14نشستیں دیکھ رہا تھا،اسٹیبلشمنٹ نے اس الیکشن میں بہت اچھا کردار ادا کیا،اب یوٹرن لیا جائے اور قومی اسمبلی کا الیکشن بھی کرایا جائے،میں رانا ثنااللہ کی طرح دو ڈھائی مہینہ پہلا بیان نہیں دیتا،اس قوم نے عمران خان کو اپنا لیڈر منتخب کر لیا ہے،
مسلم لیگ ن کو کھلے دل سے نتائج تسلیم کرنا چاہییں۔ عوام کے فیصلے کے سامنے سر جھکانا چاہیے۔ سیاست میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے۔ دل بڑا کرنا چاہیے۔ جہاں جہاں کمزوریاں ہیں، ان کی نشاندہی کر کے انھیں دور کرنے کے لیے محنت کرنی چاہیے۔ انشاءاللّہ خیر ہو گی۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 17, 2022