پاکستان کرکٹ بورڈ کےسابق چیئرمین ذکا اشرف نے کہاہےکہ کرکٹ بورڈ میں قوت فیصلہ کی کمی ہے، اسی لئےیونس خان کے معاملے پر اسے یو ٹرن لینا پڑا، پی سی بی کے تمام ممالک کے بورڈ سے اچھے تعلقات ہونے چاہیئے لیکن اس کے لئےپاکستان کی ساکھ پر سمجھوتہ قابل قبول نہیں
گریس کرکٹ فیڈریشن کے صدر مسٹر جوزف اورتھومس ڈارلنگٹن اسسٹنٹ ڈائریکٹرسپورٹس نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین ذکا اشرف سےلاہور میں ملاقات کی،،،،،، بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ کرکٹ بورڈ میں تمام فیصلے میرٹ پر ہونے چاہئیے ،،،، اگر کرکٹ بورڈ میں فیصلہ کرنے کی قوت ہوتی تو یونس خان کے فیصلے پر یوٹرن نہ لینا پڑتا،،،، پاکستان کی اپنی شناخت اور ساکھ ہے اس پر سمجھوتہ کسی صورت قبول نہیں کیا جاسکتا،