سری لنکا میں مسلم کش فسادات پھوٹ پڑے، شرپسند بدھ بکشوؤں کے حملوں میں تین مسلمان شہید اور پچھتر زخمی ہوگئے جبکہ متعدد دکانوں، گھروں اور گاڑیوں کو آگ لگادی گئی
سری لنکا کے مغربی ساحلی شہر کالو تارا کے علاقے الوتھ گاما میں شدت پسند بدھ بکشوؤں نے مسلمانوں کے گھروں، دکانوں اور مساجد پر دھاوا بول دیا،،، بدھ شرپسندوں نے مسلمانوں کے گھروں اور دکانوں کو نذرآتش کردیا،،، واقعہ میں تین مسلمان شہید جبکہ پچھتر زخمی ہوگئے،،، حملوں کے بعد علاقے میں صورتحال کو قابو کرنے کیلئے کرفیو نافذ کردیا گیا،،، سری لنکا کے وزیر قانون رؤف حکیم نے حکومتی نااہلی تسلیم کرتے ہوئےمستعفی ہونے کا عندیہ دیدیا،،، ان کا کہنا تھا کہ ریاستی ادارے اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں،،، دوسری جانب سری لنکن صدر مہندرا سنگھ پاکسے نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔۔۔۔۔