امریکہ کا جنگی جہاز ایک تجارتی بحری جہاز سے ٹکرا گیا،
جاپان کے ساحل کے قریب امریکہ کا جنگی جہاز ایک تجارتی بحری جہاز سے ٹکرا گیا،، امریکی بحریہ کا تباہ کن جنگی جہاز جاپان کے ساحل میں اے سی ایکس کرسٹل نامی تجارتی جہاز سے مقامی وقت کے مطابق صبح ڈھائی بجے ٹکرا گیا،، جس کے بعد جنگی جہاز کے دائیں حصے کو شدید نقصان پہنچا ہے،، حادثے کے نتیجے میں کمانڈنگ افسر بھی زخمی ہوئے جنھیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہسپتال پہنچایا دیا گیا ہے،،
کمانڈنگ افسر کے ساتھ دو دیگر جہاز رانوں کو ہیلی کاپٹر سے ہسپتال لے جایا گيا ،، جاپان حکام کے مطابق جس جگہ یہ ٹکر ہوئی ہے وہ انتہائي مصروف راستہ ہے جہاں سے جہاز ٹوکیو خلیج کی طرف آمدورفت کرتے ہیں،