عید کے دوسرے دن شہریوں کی بڑی تعداد نے بازار سے ناشتے کے مزے اڑایے۔
عید کے دوسرے روز شہریوں کی بڑی تعداد نے حلوہ پوری، سری پائے،نان چنے اور نہاری کا ناشتہ کیا۔ لاہور کی گوالمنڈی اور انارکلی فوڈ سٹریٹ میں لوگوں کا رش رہا۔ درجنوں شہریوں نے قطاروں میں لگ کر گھروں کیلئے ناشتہ حاصل کیا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ لاہور کے ناشتوں میں جو ذائقہ ہے، وہ کہیں اور نہیں ملتا۔ کسی نے نان چنے کھائے تو کسی نے حلوہ پوری پر ہاتھ صاف کیے۔ کچھ خوش خوراک شہریوں نے سری پائے اور نہاری تناول کی۔ شہریوں کی بڑی تعداد فیملیز کے ہمراہ بھی ناشتے کیلئے باہر آئی۔ کراچی،اسلام آباد اور دیگر شہروں میں بھی شہری عید کا مزہ دوبالا کرنے کیلئے حلوہ پوری،چنے،بونگ اور لسی کا ناشتہ کرتے نظرآئے۔ کئی ایک جگہوں پر صبح سے دوپہر تک ناشتہ کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔