لاہور کے علاقہ سندر اسٹیٹ میں گزشتہ روز لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔
لاہور کے علاقہ سندر اسٹیٹ میں گتہ بنانے والی فیکٹری میں گزشتہ روز اچانک آگ لگ گئی۔ تیز ہوا کے باعث آگ پھیل گئی اور فیکٹری میں پڑے گتے کے پورے سٹاک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آپریشن شروع کیا مگر آگ اتنی شدید تھی کہ آٹھ گھنٹے کی مسلسل کوشش کے باوجود آگ پر قابو نہ پایا جا سکا۔ رات گئے بارش اور فائر بریگیڈ کی مزید گاڑیوں کے طلب کرلیا گیا جنہوں نے آگ پر قابو پالیا۔ سندر اسٹیٹ ذرائع کے مطابق ریسکیو آپریشن فورا شروع کر دیا گیا تھا مگر تیز ہوا کے باعث آگ تیزی سے پھیلی جس پر جلدی پھر قابو نہیں پایا جا سکا۔