شکرگڑھ: گھر کی دیوار گرنے سے ملبے تلے دب کر 2 بچے جاں بحق، 4 افراد زخمی
شکرگڑھ کے محلہ لال پورہ میں گھرکی خستہ حال دیوار گر گئی۔ دیوارگرنے سے دیوار کے قریب کھیلنے والے چھ بچے ملبے تلے دب گئے۔ حادثے کے بعد امدادی ٹیم نے علاقہ مکینوں کی مدد سے بچوں کو ملبے سے نکال کر ڈی ایچ کیو ہسپتال نارووال منتقل کردیا۔ ملبے تلے دب کر زخمی ہونیوالے دو بچے اعجاز اور ایان جاں بحق ہوگئے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق ہسپتال منتقل کئے گئے دو بچوں کی حالت نازک ہے۔ ڈاکٹرز زخمی بچوں کی جان بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔ معصوم بچوں کی لاشیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔ بچوں کے والدین اور رشتہ دار زاروقطار روتے رہے