دنیا بھر میں آج فادرز ڈے منایا جارہا ہے۔
باپ دنیا کی وہ عظیم ہستی ہے جو اپنے بچوں کی پرورش کے لئے اپنی جان تک لڑا دیتا ہے۔ہر باپ کا یہی خواب ہوتا ہے کہ وہ اپنے بچے کو اعلیٰ سے اعلیٰ معیار زندگی فراہم کرے تاکہ وہ معاشرے میں باعزت زندگی بسر کرسکے اور معاشرتی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکے، دن رات مشقت کر کے اولاد کی زندگی کو خوشحال اور آسودہ کرنے کے لیے باپ کی عمر گزر جاتی ہے مگر حوصلہ کم نہیں ہو پاتا
والد کی انہی کاوشوں اور اولاد سے محبت کو تسلیم کرنے اور اسے خراج تحسین پیش کرنے کے لیے فادرز ڈے منایا جاتا ہے،امریکہ میں بیسویں صدی کے اوائل میں ماﺅں کے عالمی دن کی کامیابی کے بعد والد کی عظمت کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے اس یوم کو منانے کا سلسلہ شروع ہوا اس دن بچے اپنے والد کو تحائف پیش کر کے محبت اور احترام کا اظہار کرتے ہیں۔