ہالی وڈ کی میگا سٹار اور اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر برائے مہاجرین انجلینا جولی کا موصل کا دورہ
اداکارہ انجلینا جولی نے عید الفطر کے دوسرے روز عراق کے تباہ حال شہر موصل کا دورہ کیا اور مقامی افراد سے ملاقات کی۔ میگا سٹار اور اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر برائے مہاجرین نے موصل کی تباہ حالی پر اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا اور اسے انسانیت کے لیے انتہائی المناک قرار دیا۔انجلینا جولی کا دو ہزار ایک کے بعد عراق کا یہ پانچواں دورہ ہے، عراقی وزیراعظم نے دسمبر دو ہزار سترہ میں موصل میں داعش کے خلاف اپنی فتح کا اعلان کیا تھا۔ واضح رہے کہ انجیلینا جولی اس سے قبل بھی دنیا کے مختلف ممالک میں شورش زدہ علاقوں کا دورہ کر چکی ہیں۔