بھارت نے امریکی درآمدات پر بھاری محصولات عائد کردئیے
بھارت نے امریکہ کی جانب سے اپنی منڈیوں میں ترجیحی تجارتی رسائی پر پابندی کے بعد جوابی اقدام کے طورپر امریکی درآمدات پر بھاری محصولات عائد کردئیے ہیں۔بھارت کی وزارت خزانہ کے اعلان کے مطابق سیب، اخروٹ اور بادام کی اجناس سمیت 28 امریکی مصنوعات پر بھاری جوابی ٹیرف عائد کیاگیا۔ بھارت امریکی بادام کاسب سے بڑا درآمد کنندہ ہے جس نے گزشتہ سال اس کی درآمد پر 54 کروڑ30 لاکھ ڈالر ادا کئے جو امریکہ کی بادام کی برآمد کا نصف سے زائد ہے۔ رواں ماہ کے آغاز پر صدر ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ امریکہ بھارت کا ترجیحی تجارتی درجہ ختم کررہا ہے۔