سعودی عرب سے لایا جانے والا آب زم زم اسٹور کرنے کے لیے ہدایت جاری
وزارتِ مزہبی امور کی جانب سے حج آپریشن سے متعلق ایک اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں عازمین حج کی روانگی کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ہدایت دی گئی کہ بعد از حج آپریشن میں حجاج کرام کی سعودی عرب سے وطن واپسی پر آب زم زم کے لیے تمام ایئرپورٹس پر معمول سے زیادہ جگہ رکھنے کے حوالے سے انتظامات کئے جائیں تمام ایئرپورٹس منیجر اپنے ایئرپورٹس پر اس سلسلے میں خصوصی انتظامات کریں۔ دوسری جانب پی آئی اے کو بھی سعودی عرب سے وطن واپسی پر آب زم زم لانے اور مسافروں کو وطن پہنچنے پر آب زم زم کے حصول کیلئے کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے اس کیلئے بھی انتظامات کئے جائیں۔ وزارت مذہبی امور و حج کی جانب سے جاری کردہ ہدایت میں کراچی،اسلام آباد، سکھر،رحیم یار خان ،فیصل آباداور کوئٹہ ائر پورٹس شامل ہیں۔