کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ: 2 پولیس اہلکار جاں بحق
فائرنگ کا واقعہ کراچی کے علاقے اورنگی نمبر 4 میں پیش آیا۔ ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق دونوں ایس آر پی اہلکار مومن آباد میں تعینات تھے۔ پولیس کے مطابق اہلکاروں کو گھر سے ڈیوٹی پر آتے ہوئے نشانہ بنایا گیا، اہلکاروں کی شناخت سپاہی اللہ دتہ اور سپاہی احمد علی کے ناموں سے ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول اہلکاروں پر نائن ایم ایم سے فائرنگ کی گئی، جائے وقوع سے نائن ایم ایم کے 4 خول ملے ہیں۔