اومان کی رائل آرمی اٹلی میں مشترکہ مشق میں حصہ لے رہی ہے
اومان کی رائل آرمی اٹلی میں اومان اوراٹلی کی مشترکہ مشق Jebal Shams-2 میں حصہ لے رہی ہے۔ایک سرکاری بیان کے مطابق ان مشقوں کامقصد تجربات کاتبادلہ کرنا، تربیتی منصوبوں اور مشترکہ مشقوں کوفعال بناناہے۔بیان میں اس بات پرزوردیاگیاہے کہ اس طرح کی مشقیں سالانہ تربیتی پروگراموں کے لائحہ عمل کے تحت کی جاتی ہیں جن کاانعقاد اومان کی رائل آرمی دوست ملکوں کے ساتھ مل کرتی ہیں۔یہ مشقیں اس ماہ کی اٹھائیس تاریخ تک جاری رہیں گی