ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری
ڈالر کی قیمت میں اضافہ نہ رُک سکا،انٹر بینک میں ڈالر چھیاسٹھ پیسے مہنگا ہوکر ایک سو چھپن روپے پچاس پیسے کا ہوگیاہے۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آغاز پر ڈالرآج پھر مہنگا ہوا ہے، جہاں انٹر بینک مارکیٹ میں چھیاسٹھ پیسے اضافے کے بعد 156 روپے 50 پیسے پر فروخت ہوا۔ یاد رہے جمعے کو ڈالر 155 روپے 85 پیسے میں بند ہوا تھا۔ ایک ہفتے کے دوران ڈالر 8 روپے 25 پیسے مہنگا ہوا جس کے سبب پاکستانی قرضوں کے بوجھ میں 820 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ دوسری جانب کاروباری ہفتے کے پہلے روز پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے،جہاں 100انڈیکس 97 پوائنٹس کی کمی سے 35ہزار475کی سطح پرٹریڈ کررہا ہے۔ یاد رہے کہ جمعے کو مارکیٹ 35ہزار 510کی سطح پر بند ہوئی تھی