امریکی پابندیوں کے بعد ایران نے 5 ارب ڈالر افغانستان سے اسمگل کیے۔ امریکی رپورٹ
ایران پر امریکا کی طرف سے عاید کردہ حالیہ معاشی پابندیوں کے بعد دوسرے ملکوں سے ڈالر کے حصول کی غیر قانونی کوششوں میں تیزی آ گئی ہے۔ امریکی پابندیوں کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران نے افغانستان کے راستے چار سے پانچ ارب ڈالر کی رقم تہران اسمگل کی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ رقم 2018ء کے دوران ایران منتقل کی گئی اور اس کے بارے میں افغان حکام کو کوئی علم نہیں۔ ہرات میں ایک افغان عہدیدار نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر 'بی بی سی' کے نامہ نگار کو بتایا کہ اربوں ڈالر کی رقم ایران منتقل کرنے کے لیے غیر سرکاری ذرائع کا استعمال نہیں، بلکہ سرکاری ذرائع استعمال کیے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ بعض حکومتیںعہدیداروں کو کرنسی کی اسمگلنگ کی مہارت حاصل ہے۔ مذکورہ اعداد وشمار مالیاتی انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر جاری کیے گئےہیں۔
خیال رہے کہ امریکا نے مئی 2018ٰء سے ایران پر نئی اقتصادی پابندیاں عاید کر رکھی ہیں۔ افغانستان سے ایران ڈالر کی اسمگلنگ کا معاملہ بار بار زیر بحث آ چکا ہے۔