پاکستان ریلوے جاپانی ٹیکنالوجی اور جدت کا خواہشمند ہے۔ شیخ رشید
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے جاپان کو ریلوے میں شراکت داری کی پیش کش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے جاپانی ٹیکنالوجی اور جدت کا خواہشمند ہے، ریلو راولپنڈی، لاہور، حیدر آباد، کراچی کے درمیان تیز ترین ریلوے چلانا چاہتا ہے، اس کے علاوہ ریلوے نے بلوچستان سے ایران ، تفتان تک ریلوے ٹریک بچھا رہا ہے، جس پر جاپانی سفیر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ معاشی میدان میں تعاون کے مواقع موجود ہیں، جاپانی سفیر نے کہا کہ جاپان پاکستان کے ساتھ ریلوے میں شراکت کا خواہشمند ہے۔