(ن) لیگ پر اعتماد نہیں ، قومی مفاد میں کڑوا گھونٹ پی رہے ہیں۔ لطیف کھوسہ
پیپلزپارٹی کے رہنما سردار لطیف کھوسہ کا کہنا ہےن لیگ پر اعتماد نہیں ،قومی مفاد میں کڑوا گھونٹ پی رہے ہیں، ن لیگ چارٹر آف ڈیموکریسی پوری نہیں اتری، قوانین کے خاتمے پرن لیگ نے تعاون نہیں کیا، ن لیگ خمیازہ بھگت رہی ہے،نواز شریف اسی وجہ سے نا اہل ہوئے۔پیپلزپارٹی کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے سندھ ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ پر اعتماد نہیں ،قومی مفاد میں کڑوا گھونٹ پی رہے ہیں، سب سے زیادہ پیپلزپارٹی پنجاب کو ن لیگ پر تحفظات ہیں۔لطیف کھوسہ نے کہا پیپلزپارٹی پنجاب قیادت 30،40سال ن لیگ کے تسلط میں رہی، ن لیگ چارٹر آف ڈیموکریسی پر پوری نہیں اتری، مارشل لا میں آئین میں شامل شقوں کے خاتمے پر ن لیگ نے ساتھ نہیں دیا۔سابق گورنر پنجاب نے کہا قوانین کے خاتمے پرن لیگ نے تعاون نہیں کیا، ن لیگ خمیازہ بھگت رہی ہے،نواز شریف اسی وجہ سے نا اہل ہوئے، نیب زدہ لوگوں کو نیب زادے بنا دیا گیا۔پی پی رہنما کا کہنا تھا تحریک انصاف نے معیشت کا بیڑہ غرق کرکے آئی ایم ایف کے تابع کردیا، ملک میں مہنگائی کا طوفان ہے، تنخواہ دار طبقہ فاقوں پر مجبور ہے۔لطیف کھوسہ نے کہا اختلافات کے باجود ن لیگ کے ساتھ گئے، تحریک شروع ہوتے ہی لوگ خود سڑکوں پر آئیں گے، عنقریب ان کوجیلوں میں دیکھیں گے، وزیر اعلی سندھ گرفتاری سے نہیں ڈرتے، کیسوں کی فکر نہیں، 20 کیسز بھگتے ، زرداری 11 سال قید رہے۔ان کا کہنا تھا ملک میں دہرا معیار ہے کہیں سزا سے پہلے تو کہیں بعد میں گرفتاری ہوتی ہے، پہلے بھی سندھ میں گورنر راج لگانے کی باتیں ہورہی تھیں، سپریم کورٹ نےکہا تھا گورنر راج لگایا تو ایک دن میں اڑا دیں گے، سندھ میں گورنر راج لگا کر حکومت کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔سابق گورنر پنجاب نے کہا تحریک انصاف کی حکومت ڈکٹیٹر شپ کا مزاج رکھتی ہے، چیئرمین نیب کو ویڈیو لیک کرکے بہت کمزور کردیا گیا ہے، پہلے سیف الرحمان زرداری کے پا وں پڑے تھے، اب بہت سے لوگ آصف زرداری کے پا وں پڑیں گے۔