انٹربینک میں ڈالر 156.96 روپے کا ہوگیا
پیر کو کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر ہی انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا ہے اور ڈالر کی قدر میں ایک روپے 16 پیسہ کا اضافہ ہوا۔اضافے کے بعد انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 157 روپے ہوکر تاریخ کی بلند سطح پر برقرار رہی۔
کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی اور سستا ہوکر 156.96 روپے پر بند ہوا۔