ورلڈکپ: ویسٹ انڈیز کا بنگلہ دیش کو 322رنز کا ہدف
ویسٹ انڈیز نے شے ہوپ اور ایون لوئس کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت بنگلہ دیش کو ورلڈ کپ میچ میں فتح کے لیے 322 رنز کا ہدف دیا ہے۔بنگلہ دیش نے ٹونٹن میں کھیلے جا رہے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو بظاہر درست معلوم ہوا اور جارح مزاج بلے باز کرس گیل بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔