ملک میں کافی حد تک معاشی استحکام آ چکا ہے: گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر
گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ ملک کے بیرونی خسارے میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے، ملک میں کافی حد تک معاشی استحکام آچکا ہے۔تفصیلات کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معاشی ٹیم ملک میں معاشی استحکام لارہی ہے، ملک کے بیرونی خسارے مین کمی آئی ہے۔ڈاکٹر رضا باقر نے کہا کہ غیر یقینی صورت حال ختم کرکے لوگوں کا اعتماد بحال کرنا ہے، ملک کا معاشی مستقبل روشن ہے، ملک میں غیریقینی کی صورت حال ختم کرکے دم لیں گے۔گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ ایکسچینج ریٹ پر پالیسی اصلاحاتی عمل کا حصہ ہے، حکومت اسٹیٹ بینک سے قرضہ لے تو مہنگائی میں اضافہ ہوتا ہے اور ایکسچینج ریٹ پر دباؤ آتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فری فلوٹ ایکسچینج ریٹ ہماری پالیسی نہیں بلکہ مارکیٹ بیسڈ ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کی ہے۔ ہماری مارکیٹ پر گہری نظر ہے۔ ہمارے پاس مارکیٹ کی مکمل معلومات ہوتی ہیں۔