ورلڈ کپ: بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز کو 7وکٹوں سے ہرادیا
ورلڈکپ کے 23 ویں میچ میں بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 321رنز بنائے اور بنگلادیش کو جیت کے لیے 322 رنز کا ہدف دے دیا۔جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم نے مقرر ہ ہدف 41.3اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔اس سے پہلے بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔