قومی اسمبلی کا بجٹ سیشن کا اجلاس پھر ہنگامہ آرائی کی نظر، شہباز شریف کی تقریر کے دوران شدید نعرے بازی، اجلاس ملتوی
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے پر احتجاج اور حکومتی و اپوزیشن ارکان کی ہنگامہ آرائی کے باعث اجلاس کل تک ملتوی کردیا۔
اسیکر اسد قیصر کی زیرِ صدارت ایوانِ زیریں کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں اپوزیشن کی جانب سے آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے پر احتجاج کیا گیا۔اس دوران بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے صدر سردار اختر مینگل بھی اپوزیشن کےاحتجاج میں نشست پر کھڑے ہوگئے تھے۔اسد قیصر نے بارہا اپوزیشن لیڈر کو بجٹ پر تقریر کا آغاز کرنے پر اصرار کیا لیکن شہباز شریف نے ایوان میں خاموشی نہ ہونے کے باعث تقریر شروع نے کی۔اسپیکر قومی اسمبلی نے شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کہ آپ بات کا آغاز نہیں کریں گے تو سیشن کیسے شروع ہوگا جس پر شہباز شریف نے کہا کہ میری استدعا ہے کہ یہ بجٹ سیشن ہے، تمام منتخب ارکان کا استحقاق ہے کہ وہ آکر اپنے مطالبات پیش کریں۔