حکومت نے پہلے دو سال میں5 ہزارارب روپے کی بھاری رقم قرض کی صورت میں ادا کی، مشیرخزانہ
مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیح نے کہا ہے کہ حکومت نے اپنے پہلے دو سال میں5 ہزار ارب روپے کی بھاری رقم قرض کی صورت میں ادا کی اور کرنٹ اکاؤنٹ کا خسارہ کم کرکے تین ارب ڈالر تک لایا۔ انہوں نے منگل کے روز بجٹ کے بعد ویبنار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تحریک انصاف کی حکومت اقتدار میں آئی تو پاکستان کو اقتصادی بحران کا سامنا تھا جس نے ہمیں آئی ایم ایف کا اقتصادی پیکج لینے پر مجبور کیا۔