سعودی ولی عہد اور فرانسیسی صدر کے درمیان علاقائی امور پر بات چیت
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور فرانسیسی صدر عمانویل میکروں کے درمیان گذشتہ روز ٹیلی فون پر تبادلہ خیال ہوا۔ذرائع کے مطابق دونوں رہ نمائوں نے علاقائی اور عالمی امور پر بات چیت کی۔سعودی ولی عہد اور فرانسیسی صدر کے درمیان ہونے والی بات چیت میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔