ای سی سی نے مختلف اداروں کے لئے سپلیمنٹری گرانٹس منظوری دے دی
اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مختلف اداروں کیلئے تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹس منظوری کے ساتھ ساتھ کورونا سے نمٹنے کیلئے چین سے سات ارب چوراسی کروڑ روپے کا سامان خریدنے کی منظوری دے دی ہے۔تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔جہاں کمیٹی نے پی آئی اے کے قرض پر سود کی ادائیگی کیلئے 3 ارب 20 کروڑ فراہمی کی منظوری دی اس کے علاوہ ای سی سی نے مختلف اداروں کیلئے تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹس کی منظوری دی۔ای سی سی اجلاس میں کورونا سے نمٹنے کیلئے چین سے 7 ارب 84 کروڑ روپے کا سامان خریدنے کی منظوری دی گئی،این ڈی ایم اے کے ذریعے سامان پہلے ہی پاکستان پہنچ چکا ہے، اس کے علاوہ اجلاس میں کورونا سے متعلق میڈیا مہم چلانے کیلئے 50 کروڑ روپے فنڈز کی منظوری دی گئی۔