معروف ٹی وی اینکر طارق عزیز کو سپر د خاک کردیا گیا
لاہور: ٹی وی کے عہد ساز اینکر اور کمپیئر طارق عزیز کو لاہور کے گارڈن ٹاؤن میں واقع قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔معروف ٹی وی میزبان طارق عزیز کو لاہور کے گارڈن ٹاؤن میں واقع قبرستان میں والدہ کے پہلو میں سپرد خاک کردیا گیا ہے، ان کی نماز جنازہ قاری صداقت نے پڑھائی اورنماز جنازہ میں قوی خان، سہیل احمد، نورالحسن، انور علی، خالد بٹ، عمران شوکی، سرفراز وکی اور قریبی عزیز و اقارب شریک ہوئے۔طارق عزیز گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھے اور آج 84 برس کی عمر میں خالق عزیز سے جاملے، وہ 1936 میں جالندھر میں پیدا ہوئے تھے تاہم قیام پاکستان کے بعد وہ اپنے خاندان کے ہمراہ پاکستان آگئے، انہوں نے ابتدائی تعلیم ساہیوال میں حاصل کی۔