بارشوں سے نمٹنے کی تیاری کرلی ہے، ناصر شاہ

کراچی وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ہم نے بارشوں سے نمٹنے کی تیاری کرلی ،کراچی شہر کے تمام چوکنگ پوائنٹ کلیئر کر دیئے گئے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم نے بارشوں سے نمٹنے کی تیاری کرلی ہے، نالوں کی صفائی کی جارہی ہے، کراچی شہر کے تمام چوکنگ پوائنٹ کلیئر کر دیئے گئے ۔ ہم نے مئی سے ہی نالوں کی صفائی کا کام شروع کردیا تھا،وفاق 3 نالوں کی صفائی کا کام کررہا ہے، جبکہ ہم شہر کے 38 نالوں کی صفائی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محمود آباد، گجر نالہ اور اورنگی نالے کی صفائی وفاق کررہا ہے۔ ناصر شاہ نے کہا کہ کراچی کے علاوہ سندھ کے دیگر علاقوں میں بھی بارشوں سے مسائل پید اہوئے ہیں، اگر غیر متوقع طور پر زیادہ بارشیں ہوں تو دنیا بھر میں مسائل آتے ہیں۔mk/ah