شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی بند، طلبہ کا گرمی سے برا حال

: قینچی ، غازی روڈ،چونگی امرسدھو، شوکت ٹاؤن ،ملت روڈ، پنجاب سوسائٹی میں دو گھنٹے سے بجلی بند،بجلی کی بندش اور شدید گرمی کی وجہ سے سکولوں میں موجود بچوں کی حالت بگڑنے لگی، والدین نے سکول ٹائم میں بجلی کی بندش پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش معمول بن گیا۔ قینچی ، غازی روڈ،چونگی امرسدھو، شوکت ٹاؤن ،ملت روڈ، پنجاب سوسائٹی میں دو گھنٹے سےبجلی بند ہے۔ اسی طرح والٹن روڈ ، فردوس پارک ، گلستان کالونی نمبر 2 ،امین پارک ،بلھے شاہ روڈ کے علاقوں میں بھی بجلی گھنٹوں گھنٹوں جارہی ہے ۔