بلاول کی شناخت جعلی اکائونٹس، منی لانڈرنگ اور لوٹ ماربن چکی ہے۔ فرخ حبیب

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ بلاول کی شناخت جعلی اکائونٹس، منی لانڈرنگ اور لوٹ ماربن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بلاول صاحب عوام آپ کی اصلیت جان چکے ہیں، بجٹ کے جھوٹے اعداد و شمار بتانا آپ کا شیوہ بن چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بلاول کی شناخت جعلی اکائونٹس، منی لانڈرنگ اور لوٹ ماربن چکی ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے بجٹ میں براہ راست نیا ٹیکس نہیں لگایا، عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا گیا ہے، پہلی بار40 سے60 لاکھ خاندانوں کو بلاسود قرضے دیئے جارہے ہیں۔